اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جنوب مغربی بلدیہ میں اہم تیزرفتار ریل رابطے کا آغاز...

چین کی جنوب مغربی بلدیہ میں اہم تیزرفتار ریل رابطے کا آغاز کر دیا گیا

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں ریلوے عملہ ہائی اسپیڈ ٹیسٹ ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔( شِنہوا)

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں ایک اہم تیزرفتار ریل رابطے کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہےجو ملک کے اندرونی علاقوں کو جنوب مشرقی ساحلی خطے سے ملانے والی ایک اہم نقل و حمل کی راہداری کے قیام کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

 ایک ہائی اسپیڈ ٹرین جمعہ کی صبح چھونگ چھنگ ایسٹ ریلوے اسٹیشن سے چھیان جیانگ ریلوے اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئی جس کے ساتھ  ہی چھونگ چھنگ-شیامن ہائی اسپیڈ ریلوے کے 242 کلومیٹر طویل حصے کا افتتاح ہو گیا۔

اس حصے کی تعمیر مئی 2020 میں شروع ہوئی تھی اور یہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار اور یومیہ 54 ٹرینوں کی آمد و رفت کی صلاحیت کا حامل ہے۔

چھونگ چھنگ-شیامن ریلوے ایک بڑی مرکزی لائن ہے جس کا مقصد چین کے جنوب مغربی  علاقوں کو ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ملانا ہے۔

اگرچہ پوری لائن ابھی زیر تعمیر ہے تاہم جمعہ کے روز کھلنے والا حصہ چھونگ چھنگ کو چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگشا سے ملانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف سفر کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرے گی بلکہ چین کے 2 اہم علاقائی شہری مراکز کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوط بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!