واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر متعارف کرایا ہے جو چیٹس میں موجود طویل پیغامات کی مختصر سمری فراہم کرے گا اور اس فیچر کا مقصد صارفین کا وقت بچانا ہے تاکہ وہ متعدد ان ریڈ پیغامات پڑھنے کی بجائے اہم نکات فوری جان سکیں۔
رپورٹ کے مطابق میٹا کی پرائیویٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ یہ فیچر میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے کام کرے گا۔
صارفین کو ان ریڈ میسجز کے اوپر "سمریز پرائیویٹلی” کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے چیٹ بوٹ پیغامات کے اہم نکات کی سمری پیش کرے گا۔
یہ فیچر صارفین کو چیٹ کے موضوع کو سمجھنے اور متعلقہ جواب دینے میں بھی مدد دے گا۔
کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے پیغامات کی سمری صرف صارف تک محدود رہے گی اور ڈیٹا واٹس ایپ، میٹا یا کسی تھرڈ پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جائے گا۔
فی الحال یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے دستیاب نہیں ہوگا تاکہ پرائیویسی کو مزید تحفظ ملے۔
