پاکستان میں رواں سال کا 13 پولیو کیس سامنے آگیا، ضلع ٹانک کی ڈیڑھ سالہ بچی میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ضلع ٹانک کی ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔
نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔
این ای او سی نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔
