اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاندریائے سوات میں 15 سیاح ڈوب گئے

دریائے سوات میں 15 سیاح ڈوب گئے

سوات میں مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات میں 15 سیاح ڈوب گئے، سٹی میئر کے مطابق 7 افراد  کی لاشیں نکال لی گئیں، 3 کو زندہ بچالیا گیا، باقی کی تلاش جاری ہے جبکہ لوئر دیر میں بھی 2 خواتین اور 2 بچے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب گئے۔

خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے، سوات اور لوئر دیر میں 15 سیاحوں سمیت 19 افراد دریاؤں میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات میں 15 سے زائد سیاح ڈوب گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال کہتی ہیں کہ دریائے سوات میں ایک ہفتہ قبل ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دریا میں ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 7 کی لاشیں نکال لی گئیں، تمام افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی، 5 کو زندہ بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے 80 اہلکار 5 مقامات پر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متاثرہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرتے ہوئے کچھ بچے اور بڑے سیلفی لینے کیلئے دریا کے پاس گئے تھے کہ اچانک پانی آگیا، جس میں وہ سب پھنس گئے۔

ڈوبنے والے افراد کے اہل خانہ نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ہم ڈسکہ سے گھومنے آئے تھے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

میئر مینگورہ کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونیوالی بارش سے دریائے سوات میں طغیانی آگئی، صبح 8 بجے دریائے سوات میں طغیانی کی اطلاع ملی، ہم نے دریا میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا تھا، ڈوبنے والے افراد مہمان تھے جو پنجاب سے آئے ہوئے تھے۔

شاہد علی نے کہا کہ سیاحوں کو طغیانی کا علم نہیں تھا، پنجاب کے مہمان دریا کنارے بیٹھے تھے، ریسکیو اور ہم پہنچے تو بہت نقصان ہوچکا تھا، 15 افراد ڈوب گئے تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میئر مینگورہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں،جلد سے جلد آپریش مکمل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ دریائے سوات کے کناروں سے سیاح دور رہیں۔

دوسری جانب لوئر دیر میں خزانہ بائی پاس کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں چار افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ڈوبنے والے دریا کنارے کام کیلئے جارہے تھے کہ بہاؤ تیز ہونے سے ڈوب گئے، ان کی تلاش جاری ہے۔

منڈہ میں بھی برساتی نالے میں معمر شخص گرگیا، تاہم ریسکیو ٹیمیوں نے  پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کرلیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!