اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، فیلڈ مارشل عاصم...

پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج  علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے جبکہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی ہے، آرمی چیف نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران نے کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان  میں پاک فوج کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا، فیلڈ مارشل نے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔ افسران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کےوژن اور پاک  فوج کے کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی اور خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، کہا پاک فوج  علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے، نوجوان افسران دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کو شعار بنائیں۔

سول سروسز اکیڈمی کے زیرتربیت افسران کی آرمی چیف کے ساتھ یہ ملاقات سول اور عسکری قیادت کے تعلق کو گہرا کرنے کے وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی ۔ سول افسران نے سینئر عسکری قیادت کے تزویراتی وژن کو قریب سے جاننے کے اس موقع کو بیحد سراہا۔ اہم ملاقات سوال و جواب کے سیشن پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جو تعمیری مکالمے، مشترکہ ذمہ داری اور پائیدار ملکی ترقی کے اجتماعی عزم کی عکاس تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!