ریاض: پرتگال کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی عرب کے معروف کلب النصر کے درمیان معاہدے میں دو سال کی توسیع ہوگئی، کرسٹیانو رونالڈو مزید آئندہ دوسال تک النصر کی نمائندگی کریں گے۔
سعودی پرو لیگ کے مطابق معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے ساتھ توسیعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں سعودی کلب نے کہاکہ کرسٹیانو رونالڈو 2027 تک النصر کلب کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خوش ہوں، میرا خاندان خوش ہے، ہم نے اس خوب صورت ملک میں ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔ النصر کلب کے ساتھ یادگار لمحات کے سوال پر سٹار فٹ بالر کا کہنا تھا کہ 2023…
