اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے زلزلہ متاثرہ میانمار کو پندرہویں امدادی کھیپ حوالے کر دی

چین نے زلزلہ متاثرہ میانمار کو پندرہویں امدادی کھیپ حوالے کر دی

میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں اتوار کے روز چین کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجی گئی انسانی امداد کی پندرہویں کھیپ باضابطہ طور پر مقامی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ینگون ریجن کے چیف منسٹر یو سو تھیئن نےامدادی سامان وصول کیا جس میں   بارہ ہزار ٹن ڈیزل، تین ہزار ٹن پٹرول، ایک ہزار ایک سو بیس تیار شدہ رہائشی یونٹس، ایک سو ساٹھ تیار شدہ دفتری یونٹس اور دیگر دفتری ساز و سامان شامل ہے۔

28 مارچ کو میانمار میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 13 مئی تک اس زلزلے میں تقریباً تین ہزار آٹھ سو افراد جان کی بازی ہار گئے اور پانچ ہزار ایک سو سے زائد زخمی ہوئےجب کہ پچاسی افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ینگون، میانمار سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!