اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی جدید سی این سی...

چینی کمپنی نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی جدید سی این سی مشین تیار کر لی

چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کے شہر نان چانگ میں قائم "جیانگشی جسٹ نیومیرکل کنٹرول ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ” اعلیٰ معیار کے مشین ٹولز تیار کرنے والی ایک نمایاں کمپنی ہے۔

یہ کمپنی 2004 میں ایک چھوٹی ورکشاپ کے طور پر قائم ہوئی تھی، جو درآمد شدہ مشین ٹولز کی مرمت کا کام کرتی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ  انتہائی چھوٹے سائز کے انجینئرنگ سے جڑے آلات بنانا والا  ایک رہنما  ادارہ بن کر ابھرا ہے۔

2024 میں کمپنی نے 0.4 مائکرون کی شاندار درستگی والی ایک اور جدید مشین متعارف کرائی، جس کی غلطی کی حد انسانی بال کی موٹائی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

آج اس کمپنی کے مشین ٹولز خلائی تحقیق، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، اور صنعتی روبوٹس سمیت مختلف صنعتوں میں انتہائی درست پرزے تیار کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ جن، چیف آف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، جیانگشی جسٹ

"یہ ہماری ذہین کمپیوٹر نیومیرکل کنٹرول (سی این سی) مشین ہے، جو ایک اے آئی چِپ کے ساتھ کام کرتی ہے اور اس میں ‘ڈیپ سیک’ نامی بڑا ذہین ماڈل شامل ہے۔

اس میں ایک ذہین بنیاد، دو ڈیجیٹل مین لائنز، اور تین ذہین زیلی نظام شامل ہیں۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی پیش گوئی کو نظریاتی ماڈلز اور بڑے ڈیٹا کے ساتھ جوڑ کر ہم نے پیش گوئی کی درستگی میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔”

نان چانگ، چین سے نمائندہ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!