چین کا تھیان وین-2 خلائی تحقیقی مشن چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر کے تکنیکی علاقے میں اسمبلی، آزمائش اور ایندھن بھرنے کے مراحل مکمل کرنے کے بعد لانچ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
شی چھانگ(شِنہوا)چین کا تھیان وین-2 تحقیقی مشن 29 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس کا مقصد زمین کے قریب ایک سیارچے اور ایک مرکزی پٹی کے دمدار ستارے کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔
چائنہ قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے)کا کہنا ہے کہ تھیان وین-2 تحقیقی مشن زمین کے قریبی سیارچے 2016 ایچ او3 سے نمونے جمع کرے گا جو چین کا سیارچے سےنمونے لینے کا پہلا مشن ہوگا اور مرکزی پٹی کے دمدار ستارے 311 پی کو تلاش کرے گا۔
سی این ایس اے نے کہا ہے کہ فی الوقت چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز میں مشن کی تمام تیاریاں بغیر کسی رکاوٹ جاری ہیں اور اس خلائی مشن کو انجام دینےوالے لانگ مارچ-3بی وائی110 راکٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
اس سے قبل تھیان وین-2 تحقیقی مشن نے متعدد طے شدہ مراحل مکمل کر لئے تھے جن میں جوڑنے کا عمل، جانچ، ایندھن بھرنا ، مقام کی منتقلی، فعال معائنہ اور مشترکہ آزمائشیں شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ راکٹ 14 مئی کو تکنیکی علاقے سے لانچ ایریا میں منتقل کیا گیا تھا اور اس نے ڈاکنگ آپریشنز، پے لوڈ انٹیگریشن، فیئرنگ اسمبلی، مجموعی معائنہ اور جانچ کی تکمیل کرلی ہے۔ مختلف کنٹرول مراکز اور مانیٹرنگ سائٹس کے درمیان مربوط مشقیں بھی کی جاچکی ہیں۔
