اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-آسیان اپ گریڈ تجارتی معاہدے میں جامع اور پائیدار ترقی پر دوگنا...

چین-آسیان اپ گریڈ تجارتی معاہدے میں جامع اور پائیدار ترقی پر دوگنا زور

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی بندرگاہ کی کنٹینر گودی پر کارکن آسیان ممالک جانے والے ایک بحری جہاز کی رسیاں کھول رہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک نے علاقائی اقتصادی انضمام کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک بہتر آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات مکمل کرلئے ہیں جس سے انہوں نے جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو دگنا کردیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے جاری 2025 آسیان سربراہ اجلاس اور متعلقہ سربراہ اجلاسوں کے موقع پر  شِنہوا کو بتایا کہ ورژن 3.0 چین-آسیان آزاد تجارتی علاقہ (کافٹا)ایک نازک مرحلے  میں آچکا ہے جو بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور تجارتی تقسیم کے تناظر میں آزاد تجارت اور کھلے تعاون میں تعاون کے لئے ایک واضح اور مضبوط اشارہ دے رہا ہے۔

ملائیشیا کے مرکز برائے علاقائی تزویراتی علوم کے ڈپٹی چیئرمین تان کار ہنگ نے کہا کہ یہ معاہدہ آسیان اور چین کی پائیدار ترقی اور مسابقت میں ایک اہم معاون ہے جو روایتی سامان سے مستقبل کی معیشت کی طرف ایک تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔

ملائیشیاکے ماہر نے کہا کہ ٹیکس میں کمی اور ہموار تجارت سے ہٹ کر بہتر معاہدے میں 9 نئے ابواب شامل ہیں جن میں ڈیجیٹل معیشت، ماحول دوست معیشت، سپلائی چین کی لچک، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کی حمایت اور کسٹمز تعاون جیسے تزویراتی شعبے شامل ہیں جو وسیع تر کوریج اور زیادہ خصوصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

بڑی ترقی پذیر معیشتوں کے طور پر چین اور آسیان کئی برس سے ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار رہے ہیں۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی  4 ماہ میں دو طرفہ تجارت 23.8 کھرب یوآن (330 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد زائد ہے۔ ان کی انتہائی تکمیلی معیشتیں علاقائی تعاون کی بنیاد تشکیل دیتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!