ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تیسری چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش کے روڈ شو میں شریک افراد کا گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا)تیسری چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش کے لئے کوالالمپور میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے درمیان صنعتی و سپلائی چین کی ترقی میں رابطہ بڑھانے سے متعلق مزید تعاون کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں چین اور آسیان ممالک کی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے اداروں، کاروباری تنظیموں اور کاروبار کے تقریباً 200 نمائندے شریک ہوئے۔
چائنہ کونسل برائے فروغ عالمی تجارت (سی سی پی آئی ٹی) کے چیئرمین رین ہونگ بن نے کہا کہ سی سی پی آئی ٹی دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، صنعتی اور سپلائی چین میں رابطہ مضبوط بنانے، کثیرالجہتی شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے کے لئے آسیان-چین-جی سی سی افتتاحی سربراہ اجلاس میں فعال کردار ادا کرنے کی خاطر آسیان ممالک کی کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
ملائیشیا کے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے وزیر چھانگ لیہ کانگ نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کے درمیان دیرینہ باہمی مفید شراکت داری ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین مضبوط، بہتر اور زیادہ پائیدار سپلائی چین قائم کرنے کے لئے اپنے قوت کو یکجا کریں گے۔
وزیر نے تیسری چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش میں حصہ لینے کے لئے ملائیشیا اور آسیان ممالک کی کاروباری برادری کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہےبلکہ اس سے بھی اہم یہ جاننے کا موقع ہے کہ ہم مل کر کیا کچھ تخلیق کر سکتے ہیں۔
ملائیشیا-چائنہ بزنس کونسل کے چیئرمین لو کیان چھوان نے کہا کہ چین-آسیان فری ٹریڈ ایریا (سی اے ایف ٹی اے) کے ورژن 3.0 پر مذاکرات کی حالیہ تکمیل کے ساتھ فریقین باہمی احترام اور مشترکہ ترقی پر مبنی اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link