اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآسیان رہنماؤں نے 20 سالہ ترقی کے لئے کوالالمپوراعلامیہ منظورکرلیا

آسیان رہنماؤں نے 20 سالہ ترقی کے لئے کوالالمپوراعلامیہ منظورکرلیا

ملائیشیا کے دارالحکومت  کوالالمپورمیں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام (آسیان) کی 46 ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

کوالالمپور (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے اگلے 20 سال کی رہنمائی کرنے والی ایک اہم دستاویز، کوالالمپوراعلامیہ آسیان 2045 پیر کے روز جاری کردیا گیا ہے جس کی توثیق 46 ویں آسیان سربراہ کانفرنس میں آسیان کے رہنماؤں نے کی۔

اعلامیے پر دستخط کی تقریب کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ یہ دستاویز گروپ کے مستقبل کی سمت کی راہ ہموار کرے گی، ابھرتے ہوئے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کو اولین ترجیح دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس مستقبل کو تلاش کر رہے ہیں وہ پائیداری اور جامع پن کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ آسیان کا انضمام حقیقی معنوں میں عوام پر مرکوز ہونا چاہیے جس کا مطلب یہ ہے کہ ترقی کا فرق ختم، معیار زندگی کو بلند اور ہمارے تمام شہریوں کے انسانی جذبے اور صلاحیت میں سرمایہ کاری کی جائے۔

یہ مشترکہ خاکہ اس یقین کو عملی شکل دیتا ہے۔ یہ ایک ایسی سوچ ہے جو حقیقت پسندی پر مبنی، عزم سے متحرک اور اعتماد سے ممکن ہوئی ہے۔

اعلامیہ کے تحت اہم فیصلوں میں آسیان برادری کے نظریئے (اے سی وی) 2045 کو باضابطہ طور پر اپنانا اور اس کے ساتھ 4 ستونوں یعنی سیاسی سلامتی، اقتصادی، سماجی و ثقافتی اور رابطے کے تزویراتی منصوبوں کو منسلک کرنا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!