اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں 10 سالہ سخت پابندی کے بعد سگریٹ نوشی میں نمایاں...

بیجنگ میں 10 سالہ سخت پابندی کے بعد سگریٹ نوشی میں نمایاں کمی

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے 15 برس اور اس سے زائدعمر کے رہائشیوں میں تمباکو نوشی کی شرح کو 19.2 فیصد تک کم کر دیا ہے جو ایک دہائی قبل شہر کے تمباکو پر کنٹرول کے سخت اقدامات نافذ کرنے کے بعد سے 4.2 فیصد کمی ہے۔

بیجنگ بلدیہ کے صحت کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق جنس کے اعتبار سے نمایاں فرق آیا ہے جس میں مردوں میں تمباکو نوشی کی شرح 34.5 فیصد جبکہ خواتین میں 3.3 فیصد رہی۔

تمباکو نوشی 45 سے 64 برس کی عمر کے افراد میں سب سے زیادہ (22.9 فیصد) اور 15 سے 24 برس کی عمر کے افراد میں سب سے کم (9.4 فیصد) ہے۔

یہ نتائج بیجنگ کی تمباکو نوشی پر سخت پابندی کے تحت حاصل کردہ پیشرفت کو ظاہر کرتے ہیں جسے 2015 میں نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت شہر بھر میں تمام عوامی مقامات کے اندرونی حصوں، کام کے مقامات اور عوامی ذرائع نقل و حمل میں تمباکو نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

کام کے اندرونی مقامات پر دوسروں کی سگریٹ نوشی سے متاثر ہونے کی شرح 2025 میں 16.7 فیصد تک گر گئی جو کہ ضوابط کے نفاذ سے پہلے کی سطح کا آدھا ہے تاہم بارز اور ریستورانوں میں اب بھی مسئلے کا سامنا ہے، اگرچہ ان میں متاثر ہونے کی شرح بالترتیب 35.5 فیصد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 54 فیصد اور 30.2 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!