کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن روس کی سلامتی یقینی بنانے کے لئے "ضروری” فیصلے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر اپنے ردعمل میں کیا۔
ٹرمپ نے اس سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوتن کے اقدامات سے خوش نہیں ہیں۔
ادھر روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے فریم ورک کی یادداشت کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ یہ مسودہ ابھی جمع نہیں کروایا گیا اور اس پر "محتاط تصدیق اور تیاری” کی ضرورت ہے۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ ممکنہ نئے مذاکرات کے دور کے لئے تیاری کر رہا ہے تاہم ملاقات کی کوئی تاریخ یا مقام ابھی طے نہیں ہوا۔
