"سلام ناظرین! میرا نام لی پی یِنگ ہے ، میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹریول بلاگر ہوں۔ اس وقت میں چھونگ چھنگ میں جاری "ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ” میں موجود ہوں۔ میرے عقب میں تھائی لینڈ کا پویلین ہے، جہاں تھائی لینڈ کی ثقافت اور جدید مصنوعات کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آئیے آپ کو اس کی جھلک دکھاتی ہوں!”
جنوب مغربی چین کے شہر چھونگ چھنگ میں جمعرات کے روز ساتویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس بین الاقوامی تجارتی میلے میں اس بار 39 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی ایک ہزار تین سو سے زائد کمپنیز شریک ہیں، جو خطے کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔
ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): یاوٴواپا سانگجان، تھائی وی لاگر
"اگرچہ میں نے دنیا کے زیادہ تر ممالک کا سفر نہیں کیا، لیکن یہاں صرف ایک دن میں دنیا بھر کی جھلک دیکھ لی ہے۔ یہ صرف چیزیں دیکھنے یا کھانے پینے کی بات نہیں بلکہ اس فیئر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مختلف ملکوں کی ثقافتیں، روایات اور اندازِ زندگی ایک جگہ اکٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی چیز اس جگہ کو خاص بناتی ہے، دنیا بھر کی تہذیبیں، ذائقے اور رنگ ایک ہی مقام پر یکجا ہے۔”
اس سال تھائی لینڈ کو مہمانِ خصوصی ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): یاوٴواپا سانگجان، تھائی وی لاگر
’’تھائی لینڈ کے پویلین میں متعدد مصنوعات اس تجارتی میلے کے ذریعے چینی مارکیٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ نمائش کنندگان چین کی مارکیٹ اور اس کی زبردست خریداری کی طاقت میں بڑی صلاحیت دیکھ رہے ہیں۔ میں نے دوسرے ممالک کے نمائش کنندگان سے بات کی ، جنہوں نے بھی چینی صارفین کی طاقت اور مارکیٹ میں موجود وسیع مواقع کا اعتراف کیا۔”
فیئر کے پہلے ہی روز موقع پر طے پانے والے منصوبوں کی مالیت 200 ارب یوآن تقریباً 27.8 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے. جو چین کی اقتصادی کشش اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
چھونگ چھِنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link