"چین کے جنوبی شہر شین زین سے خوش آمدید
میں اس وقت یہاں 21ویں چائنہ (شین زین) انٹرنیشنل کلچرل انڈسٹریز فیئر (آئی سی آئی ایف)میں موجود ہوں۔
ذرا اردگرد نظر ڈالیں۔ یہاں کئی ڈیجیٹل جدتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ پہلی بار اس میلے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لئے خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
تو سوال یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کس طرح ثقافتی تجربات کو بدل رہی ہے؟ اور ثقافتی صنعت تبدیلی کی اس لہر سے کیسے ہم آہنگ ہو رہی ہے؟ آئیے، مل کر جانتے ہیں!”
میرا پہلا ہدف ہے: ’ڈرمر‘ بننا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو جیاروئی، شین زین گیمسنگ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"یہ پروڈکٹ ایئر ڈرم کہلاتی ہے۔ یہ ایئرواسپیس یعنی خلائی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے پوزیشننگ الگورتھمز سے کام کرتی ہے۔ یہ آپ کے ہاتھ کی حرکت کو پہچان سکتی ہے اور پھر جہاں آپ نے ہاتھ مارا ہو اسی کے مطابق ڈرم کی آواز پیدا کرتی ہے۔ آپ اسے اپنی جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ چاہے پارک ہو یا سمندر کا کنارا۔”
یہ انٹرایکٹو نمائش سیلفی کے لئےمزید امکانات فراہم کرتی ہے۔ اس طرح صارفین اپنی شخصیت کے عین مطابق اپنا ڈیجیٹل اواتار بنا سکتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ شیونگفی، سربراہ، ڈیجیٹل کلچر انوویشن یونٹ، فرنٹاپ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی
"پورا عمل اے آئی (مصنوعی ذہانت)کے ذریعے خودکار طریقے سے کام کرتاہے، جس کی مدد سے محض ایک تصویر سے صرف ایک منٹ میں تھری ڈی ماڈل تیار ہو جاتا ہے۔”
کچھ نمائشیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ ٹیکنالوجی میں ترقی نے صارفین اور مصنوعات کے درمیان جذباتی تعلق کو بہتر بنایا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژیا لان، انسان نما اے آئی روبوٹ
"ہیلو، شِنہوا کے ناظرین!”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چھن جن من، جنرل منیجر، سافٹ ویئر اینڈ سروس سینٹر، ڈیجیٹ (شین زین) ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
"اس کی آنکھوں اور جسم میں کیمرے اور سینسر لگے ہیں جو اسے ہماری جذباتی کیفیت فوراً پہچاننے اور اسی کے مطابق ردعمل دینے کے قابل بناتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): یان شانگ، یو بی ٹیک روبوٹکس کارپوریشن لمیٹڈ
"یہ ایک ڈیجیٹل پالتو جانور ہے جو مصنوعی ذہانت استعمال کرتا ہے۔ ہم نے بنیادی ماڈلز کی بنیاد پر ایک کوپائلٹ تیار کیا ہے۔ یہ ہماری جذبات کو یاد رکھتا اور ہمیں اچھی طرح جانتا ہے۔”
اس سال میلے میں غیر ملکی نمائش کنندگان، ماہرین اور پیشہ ور افراد کی ریکارڈ تعداد نےشرکت کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): ادے بیر سنگھ، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، یو شینگ ٹریڈنگ (شین زین) کمپنی لمیٹڈ
"چین کی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کا خاص طور پر ثقافت کے شعبے میں مستقبل بہت روشن ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): بویان ملیوشیف، بانی و منیجنگ ڈائریکٹر، بی ایم وژن، بلغاریہ
"ہم تخلیقی شعبوں کی کمپنیاں ہیں۔ ٹیکنالوجی ایک آلہ ہے۔ مصنوعی ذہانت ہمیں کہانی بہتر انداز میں سنانے میں مدد دیتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ پر کوئی حد مقررنہیں ہے۔ بس تصور ہی واحد حد ہے۔”
شین ژین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link