روس، سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سرکردہ عالمی خبررساں اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیرپوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ روس بغیر کسی پیشگی شرط یوکرین سے مذاکرات کو تیار ہے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی وٹکوف کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ولادیمیرپوتن نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ روس بغیر کسی پیشگی شرط یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کو تیار ہے۔
روسی صدر کے مشیر یوری اوشاکوف نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ پوتن اور وٹکوف نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران روس۔ یوکرین براہ راست مذاکرات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اوشاکوف نے کہا کہ بات چیت میں روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اس ملاقات سے یوکرین اور دیگر عالمی امور پر روس اور امریکہ کے مئوقف کو مزید ہم آہنگ کرنے میں مدد ملی ہے۔
