چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع ہوانگ پو میں شنگھائی انٹرنیشنل فلاور شو 2025 کے مقام پر ایک غیر ملکی سیاح پھولوں کے ساتھ تصویر بنوارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے بیرون ملک سیاحوں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے اور اندرون ملک کھپت کو بڑھانے کے لیے اپنی روانگی ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت اور 5 دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے اتوار کےروز مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق روانگی ٹیکس ریفنڈ کے لیے کم از کم خریداری کی حد کم کر دی گئی ہے۔
اس سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد اگر ایک ہی دن میں ایک ہی اسٹور پر کم از کم 200 یوآن (تقریباً 27.75 امریکی ڈالر) خرچ کرتے ہیں اور دیگر متعلقہ تقاضے پورے کرتے ہیں تو ریفنڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مناسب خطرے کے انتظام کو یقینی بناتے ہوئے بیرون ملک سفر کرنے والوں کی مختلف ادائیگی کی ترجیحات کو بہتر طور پر ایڈجسٹ کرنے کے لیے موبائل ادائیگیوں، بینک کارڈز اور نقد سمیت متعدد چینلز کے ذریعے ریفنڈ دستیاب ہوں گے۔ نقد ریفنڈ کی بالائی حد کو بڑھا کر 20ہزار یوآن کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں روانگی ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد بڑھانے، متعلقہ اشیاء کی فراہمی کو بہتر بنانے اور متعلقہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بڑے شاپنگ مراکز، پیدل چلنے والوں کے لئے سڑکوں، سیاحتی مقامات، تفریحی مقامات، ثقافتی مقامات، ہوائی اڈوں، مسافر بردار بندرگاہوں اور ہوٹلز میں مزید روانگی ٹیکس ریفنڈ اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔
