ہفتہ, اگست 30, 2025
تازہ ترینتائیوان کے رہائشیوں کی ڈی پی پی حکام کی آمریت کے خلاف...

تائیوان کے رہائشیوں کی ڈی پی پی حکام کی آمریت کے خلاف ریلی

چین کے جنوب مشرق میں واقع  تائیوان کے شہر تائپے میں سیاح ایک  بلند و با لا عمارت تائپے 101 کا نظارہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

تائپے (شِنہوا) تائپے میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد افراد نے بارش کے باوجود تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی آمریت کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ چینی کومن تانگ (کے ایم ٹی) کے چیئرمین ایرک چھو اور سابق چیئرمین ما ینگ جیو، تائیوان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہوانگ کو۔چھانگ، تائیوان کے قانون ساز ادارے کے سربراہ ہان کو۔یو اور قانون ساز ادارے کے دیگر نمائندوں اور جزیرہ بھر سے مقامی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس ریلی کا انعقاد اس نام نہاد بڑے پیمانے پر برطرفی کی مہم کے پس منظر میں ہوا جو ڈی پی پی نے اس سال کے اوائل میں شروع کی تھی جس کا ہدف کے ایم ٹی سے منسلک قانون ساز نمائندے تھے اور اس دوران تائیوان بھر میں کے ایم ٹی دفاتر کی تلاشی لی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چھو نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سےتائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے تائیوان کو تقسیم اور تباہ کر رہے ہیں اور ایک زمانے کے متحد تائیوان کو ایک ایسے معاشرے میں تبدیل کر رہے ہیں جو تصادم کی علامت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائی ذاتی مفادات اور ایک جماعتی غلبے کے حصول کے لئے ان تمام لوگوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہوانگ نے ان کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے زور دیا کہ نام نہاد بڑے پیمانے پر برطرفی کا مقصد لائی کی آمرانہ حکمرانی کی طرف پیش قدمی کو آگے بڑھانا ہے اور یہ تائیوان کو ایک ایسی جگہ بنانے کی کوشش ہے جہاں لائی کی پیروی کرنے والے ترقی کریں اور اس کی مخالفت کرنے والے تباہ ہوں جو جزیرے کے لیے ایک المیہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!