چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم اور چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے چینی سربراہ حہ لی فینگ نے امریکی فریق کی درخواست پر امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر سے ویڈیو پر بات چیت کی ہے۔
17 جنوری 2025 کو دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں طے شدہ اتفاق رائے کے بعد فریقین نے اہم دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر کھل کر اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے فینٹانائل معاملے پر امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس، سیکشن 301 کی تحقیقات اور مجوزہ ’’جوابی‘‘ٹیکس پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ جلد ہی برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے مشترکہ خدشات کو حل کرنے کی سمت لوٹ آئے گا۔
اس موقع پر گریئر نے کہا کہ واضح بات چیت اہم ہے کیونکہ وہ باہمی تفہیم کو فروغ دیکر ابھرتے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
فریقین نے یقین ظاہر کیا کہ مستحکم دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور انہوں نے تشویش کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
