اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں جرمن اداروں نے سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا

چین میں جرمن اداروں نے سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک نمائش کے دوران  چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی تیار کردہ نئی توانائی  گاڑی ایس یو 7 دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) امریکہ کے بڑھتے ٹیکسز نے جرمن اداروں کے لئے برآمدات کو مزید مشکل بنا دیا ہے جس کی وجہ سے یورپ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

"ہڈن چیمپیئنز” نظریہ کے بانی  اور ممتاز جرمن ماہر معیشت ہیرمن سائمن نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ  امریکہ کے عائد کردہ ٹیکس کی وجہ سے امریکہ کو  برآمدات زیادہ مشکل ہوگئی ہیں اور اب ہمیں یورپ اور چین کے درمیان  تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانا ہوگا۔

سائمن نے کہا کہ اگر ہم امریکی مارکیٹ میں اپنا حصہ کھو دیتے ہیں تو ہمیں اسے کہیں اور  تلاش کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر جرمن ادارے  چین میں کافی کامیاب ہیں اور وہ ملک میں حاصل کردہ نتائج سے مطمئن ہیں۔

سائمن نے 23سے 25 مارچ تک چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے اور بوژو کا دورہ کرنے والے  جرمن کاروباری  اور مشاورتی اداروں کے 20 سے زائد نمائندوں کے ایک وفد کی قیادت کی۔

دورے میں  وفد نے نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی)کے کارخانوں، روایتی چینی طبی جڑی بوٹیوں کی مارکیٹ  اور گاڑیوں کے پرزوں کے ایک صنعتی پارک کا دورہ کیا تاکہ چین۔جرمنی تعاون کے لئے نئے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!