اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین قومی پلیٹ فارم کے ذریعے کیمپس سے باہر تعلیم کا انتظام...

چین قومی پلیٹ فارم کے ذریعے کیمپس سے باہر تعلیم کا انتظام بہتر بنائے گا

چین کے وسطی صوبے ہیبے کے شہر ووہان کی چھن یوان لو کمیونٹی میں بچے ڈے کیئر کلاس روم میں کھیلتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے کیمپس سے باہر تعلیم اور تربیت سے متعلق نگرانی اور خدمات کے قومی پلیٹ فارم کے اطلاق کے لئے قواعدوضوابط جاری کئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ملک بھر میں کیمپس کے باہر تربیت کا عوامی خدمت کا یکساں پلیٹ فارم ہے۔ یہ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے کیمپس کے باہر تربیت کے مکمل عمل کی نگرانی اور متعلقہ خدمات کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔

قواعدوضوابط کے مطابق کیمپس کے باہر تعلیم اور تربیت دینے والے اداروں کو اپنے کورس اور خدمات عام کرنے کے لئے قومی پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونا ہوگا اور تمام پیشگی ادائیگیوں کو نگرانی میں رکھنا ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ اور والدین کو اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے پلیٹ فارم کے ذریعے کورسز منتخب کرنے، ادائیگیاں کرنے، واپسی کی درخواستیں دینے، جائزے فراہم کرنے اور شکایات درج کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اس وقت کیمپس سے باہر تعلیم اور تربیت کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد قانونی ادارے قومی پلیٹ فارم کے یکساں انتظامی نظام میں شامل کئے جا چکے ہیں۔

پلیٹ فارم 2021 میں قائم کیا گیا جسے جولائی 2023 میں باضابطہ طور پر فعال کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!