چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے ایک کارخانے میں عملہ ایک انسان نمار وبوٹ کی خرابی دور کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں 2025 کے ابتدائی 2 ماہ کے دور ان گزشتہ برس کی نسبت 0.3 فیصد کمی ہوئی۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس عرصے میں کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً 27لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) سالانہ کاروباری آمدنی والے بڑے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 910.99 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔
رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین کے پیداواری شعبےکا مجموعی منافع 639.51 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد زائد ہے۔
بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کو 130.45 ارب یوآن کا مجموعی منافع حاصل ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 13.5 فیصد اضافہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کان کنی صنعت نے جنوری تا فروری کی مدت میں 141.03 ارب یوآن کا مجموعی منافع حاصل کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 25.2 فیصد کم ہے۔
اس مدت کے دوران چین کے بڑے صنعتی اداروں کی مجموعی کاروباری آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 2.8 فیصد اضافہ ہوا جو 2024 کی سال بھر کی شرح نمو سے 0.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے ماہر شماریات یو وے ننگ کا کہنا ہے کہ 2025 کے ابتدائی 2ماہ میں صنعتی اداروں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا جس نے کاروباری منافع کی بحالی کے لئے سازگار حالات مہیا کئے۔
