چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بین الاقوامی اختراعی مرکز میں لوگ یونٹری کے جی 1 انسان نما روبوٹ کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کےصدرمقام ہائی کو میں 13 سے 18 اپریل تک منعقد ہونے والی 5ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) میں سرکردہ مقامی اور غیر ملکی ادارے جدید انسان نما روبوٹس نمائش کے لئے پیش کریں گے۔
نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ نمائش عالمی تجارت اور کھپت کے رجحانات کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس میں 71 ممالک اور خطوں سے 4ہزار100 سے زائد برانڈز کی شرکت متوقع ہے۔
شینگ نے کہا کہ چین کی وزارت تجارت اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کےمشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی رواں سال کی نمائش میں مصنوعی ذہانت(اے آئی)اور کم بلندی کی ہوا بازی سمیت کھپت کے ابھرتے ہوئے رجحانات کو اجاگر کیا جائے گا۔
نمائش میں کھپت ٹیکنالوجی کا ایک مخصوص زون بھی قائم کیا جائے گا جہاں کٹنگ-ایج ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش ہوگی جس کا نمایاں پہلو انسان نما روبوٹ ہوں گے۔
ہواوے، ٹیسلا، یونٹری اور روکڈ جیسے ٹیکنالوجی کے بڑے اختراعی ادارے انسان نما روبوٹ سے لے کر اے آر چشموں تک اپنی جدید اے آئی سے مربوط صارفین کی اشیا پیش کریں گے۔
