یہ شِنہوا نیوز ہے۔
جنوبی کوریا کی حکومت کی بدھ کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات اور اس سے حفاظتی اقدامات کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سے 6 مختلف علاقوں میں درمیانے اور بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس آگ سے خاص طور پر صوبہ گیونگ سانگ کا کم از کم 17534 ہیکٹر جنگلات پر مشتمل علاقہ متاثر ہوا ہے۔
ملک کی جنگلاتی سروس نے آگ کے بحران کے انتہائی خطرناک ہونے کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ ہزاروں فائر فائٹرز، ہیلی کاپٹرز اور گاڑیاں اس آگ پر قابو پانے کے لئے متحرک کر دی گئی ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link