اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ اور چین کو انسانیت کی مشترکہ بھلائی کے لئے اکٹھا ہونا...

امریکہ اور چین کو انسانیت کی مشترکہ بھلائی کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا، سابق امریکی وزیر تجارت

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی کی تیار کردہ 30 لاکھ ویں گاڑی اسمبلی لائن پر کھڑی ہے۔(شِنہوا)

بوآؤ(شِنہوا)سابق امریکی وزیر تجارت کارلوس گوتیئرس نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ اگر ہم مختلف سمتوں میں ہوئے تو انسانیت بہتر نہیں ہوسکتی۔

اس سال کے بوآؤ فورم برائے ایشیا کے موقع پر سابق امریکی وزیر تجارت کارلوس گوتیئرس نے شِنہوا کو انٹرویو میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو فوری مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں 2005 سے 2009 تک خدمات انجام دینے والے گوتیئریس نے چین کے ساتھ کئی دہائیوں کی کاروباری اور حکومتی روابط کی بنیاد پر اپنی بصیرتیں پیش کیں۔

گوتیئریس نے چین کی ناقابل یقین معاشی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ "چین ہمیشہ دنیا کو نئی چیزوں سے حیران کرتا ہے”۔ انہوں نے اس حوالے سے الیکٹرک گاڑیوں اور اے آئی کی پیشرفت کا حوالہ دیا جن میں ڈیپ سیک جیسے سٹارٹ اپ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے نصف صدی میں وہ حاصل کیا ہے جو دوسرے ممالک کو حاصل کرنے میں صدیوں لگے ہیں۔

گوتیئریس نے کہا کہ تخلیقی جدت کے لئے چین کی مستحکم پالیسی معاونت اس کے باصلاحیت افراد کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر کثیر القومی تحقیق اور ترقی کے مراکز کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہے۔ یہاں جدت کا رجحان ہے۔

گوتیئریس نے امریکی غلط فہمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے یہ تاثر مسترد کیا کہ چین ’’امریکہ کے مفادات کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’چینی حکمت سمجھتی ہے کہ تنازعات اچھے نتائج کا باعث نہیں بنتے‘‘۔ ’’ہمیں ایسے انداز سے پرامن بقائے باہمی کا راستہ تلاش کرنا ہوگا جو دونوں ممالک اور دنیا کے لئے فائدہ مند ہو‘‘۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!