چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 کے دوران "گلوبل فری ٹریڈ پورٹ ڈویلپمنٹ” کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ کیا جارہاہے۔(شِنہوا)
بوآؤ(شِنہوا)ایک ایسے وقت میں جب عالمی معیشت کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کا سامنا ہے، چین کھلے پن کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کر رہا ہے، ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) نئے دور میں ملک کی وسعت کے لئے ایک اہم راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے۔
بوآؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس میں عہدیداروں اور ماہرین نے ہائی نان ایف ٹی پی کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ اس کی آزاد کسٹم سرگرمیوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں، جو 2025 کے آخر تک شروع ہونے والی ہیں۔
چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے گورنر لیو شیاؤمنگ نے کہا کہ آزاد کسٹم سرگرمیوں کے آغاز کے بعد ہائی نان ایف ٹی پی سے باقی دنیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے آزادانہ اور آسان بہاؤ کو مزید بہتر بنانے کی توقع ہے جبکہ چین کی وسیع مقامی مارکیٹ کے ساتھ مزید قریبی تعلقات قائم ہوں گے۔
مقامی حکام نے شِنہوا کو بتایا کہ ہائی نان ایف ٹی پی کی تعمیر میں ایک سنگ میل کے طور پر آزاد کسٹم سرگرمیوں کی تیاریاں ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ سرگرمیوں کے لئے درکار چیک پوائنٹ سہولت کے تمام 31 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جو سامان، لوگوں اور دیگر اہم عوامل کی موثر نقل و حرکت کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھتے ہیں۔
ہائی نان چین کا پہلا صوبہ ہے جس نے 34ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ایک پورے جزیرے کو آزاد تجارتی بندرگاہ میں تبدیل کیا ہے جو اشیاء، خدمات، سرمائے اور اعداد و شمار کے بلا روک ٹوک بہاؤ کے لئے تجربہ گاہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
لیو شیاؤمنگ نے کہا کہ آزاد تجارتی علاقے یا بندرگاہ کا مقصد رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے اور مواقع پیدا کرنا ہے نہ کہ اونچی دیوار تعمیرکرنا یا فوائد پر اجارہ داری قائم کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی نان نقل وحمل، صنعتوں اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں دیگر عالمی ایف ٹی پیز کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
بی ایف اے کے وائس چیئرمین ژو شیاؤچھوان کے مطابق ہائی نان ایف ٹی پی قواعد و ضوابط اور طریقہ کارکی جدیدیت کے لئے بھی ایک سرحد ہے۔
بی ایف اے کے چیئرمین اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ہائی نان ایف ٹی پی کی تعمیر کے چین کے فیصلے کو ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا جو بصیرت اور قیادت کا متقاضی ہے۔
فورم کے شرکاء نے ہائی نان ایف ٹی پی کو چین کی اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی ایک اہم مثال قرار دیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link