اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین دوطرفہ مفید تعاون کے لئے عالمی اعتماد کو تقویت دے رہا...

چین دوطرفہ مفید تعاون کے لئے عالمی اعتماد کو تقویت دے رہا ہے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ ترقیاتی فورم 2025 کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)عالمی معاشی تقسیم اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پس منظر میں چین نے حال ہی میں ختم ہونے والے چائنہ ترقیاتی فورم (سی ڈی ایف) 2025 میں جدیدیت پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سی ڈی ایف 2025 کی افتتاحی تقریب میں اہم خطاب کرتے ہوئے 2025 میں تقریباً 5 فیصد شرح نمو کے ہدف کے حوالے سے چین کے عزم کو اجاگر کیا جو ملک کے معاشی امکانات پر مضبوط اعتماد کا اشارہ ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کی اپنے معاشی حالات کے بارے میں مضبوط تفہیم اور اس کے نظم ونسق  اور مستقبل کی ترقی کی صلاحیت پر اعتماد دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ساختی اصلاحات کے ساتھ زیادہ فعال اور بڑے پیمانے پر موثر پالیسیوں کے امتزاج پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ چین دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتا رہے گا۔

چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک آزاد تجارت کا تحفظ کرے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی ہموار اور مستحکم سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

 23 سے 24 مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجتماع میں چینی پالیسی سازوں، عالمی کاروباری رہنماؤں اور معروف بین الاقوامی دانشوروں نے غیر یقینی صورتحال کے باوجود پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا۔

مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اولا کالینیئس نے تقریب کے موقع پر کہا کہ چین کاروبار کے لئے کھلا اور ترقی کے لئے تیار ہے۔

جیسا کہ فورم کے مباحثوں کے دوران استحکام کا موضوع  نمایاں تھا۔ چین کی مالیاتی اور اقتصادی امور کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے عالمی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے چین کی معاشی لچک اور استحکام کے بارے میں آگاہ کیا۔

بین الاقوامی مبصرین نے چین کے اقتصادی امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ معروف ماہر اقتصادیات اور کولمبیا یونیورسٹی کے مرکز برائے پائیدار ترقی کے ڈائریکٹر جیفری ساکس نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کا تقریباً 5 فیصد ترقی کا ہدف مکمل طور پر قابل حصول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اہم شعبوں، خاص طور پر ڈیجیٹل، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس میں پھل پھول رہا ہے اور اس سے چینی ترقی کو فروغ ملے گا۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز کی نظر میں چین کی ترقی کی کہانی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ تبدیلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی حمایت کے لئے نئی پیداواری قوتوں کو پھلنے پھولنے کے بارے میں ہے۔

وزیر خزانہ لان فوآن نے چین کی معاون مالیاتی پالیسیوں کے بارے میں ٹھوس تفصیلات پیش کیں، جدیدیت اور کھپت کو فروغ دینے میں ان کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہم ممکنہ طلب کو حقیقی ترقی کے ذرائع میں تبدیل کرنے کے لئے اہدافی اقدامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!