اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کے ادارے نے غزہ میں زندگی کے مکمل زوال سے...

اقوام متحدہ کے ادارے نے غزہ میں زندگی کے مکمل زوال سے خبردار کردیا

غزہ شہر کی مشرق بستی شجاعیہ سے ایک فلسطینی لڑکی اپنا سکول بیگ لئے نقل مکانی کررہی ہے۔(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال زندگی کے تمام پہلوؤں میں تقریباً مکمل زوال کا شکار ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال جنگ کے آغاز سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔

ابو حسنہ نے نئے سرے سے جنگ بندی اور امدادی ٹرکوں کے داخلے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ اب پانی اور صفائی ستھرائی کے نظام کی تباہی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا کررہا ہے۔

دریں اثنا حماس کے زیر انتظام غزہ میڈیا آفس نے  کہا ہے کہ سرحدوں کی بندش جنگ بندی معاہدے کے خلاف ایک "بڑا انسانی جرم” ہے، جس سے غزہ کے رہائشیوں کے لئے "انسانی تباہی میں اضافہ” ہوا ہے۔

دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مارچ کے آغاز سے اب تک امدادی سامان کے 15 ہزار ٹرک اور ایندھن کے 1250 ٹرک داخل ہونے والے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی داخل نہیں ہوا۔

غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی اسرائیل نے 2 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں سامان اور رسد کا داخلہ روک دے گا۔

ایک علیحدہ بیان میں حماس نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی گولہ باری سے اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کی ناکامی کے مکمل ذمہ دار ہیں اور بین الاقوامی برادری اور ثالثوں کو ان پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ جارحیت کو روکیں اور مذاکرات کے راستے پر واپس آئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی دھڑے قابض قیدیوں کو زندہ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن اندھا دھند اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 مارچ سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 830 فلسطینی جاں بحق اور 1787 زخمی ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!