اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبوآؤ فورم عالمی اقتصادی استحکام اور تعاون کی کلید ہے، تھائی عہدیدار

بوآؤ فورم عالمی اقتصادی استحکام اور تعاون کی کلید ہے، تھائی عہدیدار

بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 25 سے 28 مارچ 2025 تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں منعقد ہو رہی ہے۔

کاسیکورن بینک کے سینئر نائب صدر وچائی کن چونگ چوئی نے عالمی معیشت کو مستحکم کرنے میں فورم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):وچائی کن چونگ چوئی، سینئر  نائب صدر، کاسیکورن بینک، تھائی لینڈ

’’ہم جانتے ہیں کہ بوآؤ فورم برائے ایشیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کھلے مباحثے کو فروغ دیتا ہے۔ حالیہ برسوں میں عالمی معیشت میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ فورم آزادانہ تجارت اور کثیرالجہتی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک انتہائی مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ہمارا مشاہدہ ہے کہ ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، توانائی کی منتقلی، سبز ترقی، اور ہائی ٹیک اختراعات جیسے شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ تمام شعبے عالمی معیشت کی طویل المدتی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ فورم کثیرالجہتی اور آزادانہ تجارت کو درپیش چیلنجز پر مزید گہرائی سے بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ صرف اسی طرح کے مثبت اقدامات کے ذریعے ہی عالمی معیشت کو زیادہ مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔‘‘

کاسیکورن بینک کے ایگزیکٹو نے چین کے ساتھ تھائی لینڈ کے بڑھتے اقتصادی تعلقات کو باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے طور پر اجاگر کیا۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی):وچائی کن چونگ چوئی، سینئر  نائب صدر، کاسیکورن بینک، تھائی لینڈ

’’تھائی لینڈ کی برآمدی منڈی میں چین کا حصہ 12 فیصد ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ، اس کے علاوہ  حالیہ  برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں( ای ویز) اور اسمارت آلات   کی چینی ہائی ٹیک کمپنیاں بھی تھائی لینڈ میں کام شروع کر رہی ہیں۔

اعلیٰ معیار کی یہ سرمایہ کاری تھائی لینڈ کے صنعتی شعبے کو بہتر  کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اسی طرح کے اقدامات سے ہم ایک ساتھ ترقی کرتے اور تعاون سے فائدہ  اٹھاتے ہیں۔

ہماری دلی خواہش ہے کہ عالمی معیشت کثیرالجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی  تعاون کی جانب مستقل طور پر  ترقی کرے۔‘‘

بینکاک سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!