اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچیف الیکشن کمشنر 2ممبران کی تعیناتی میں تاخیر، صدر، وزیراعظم ودیگر فریقین...

چیف الیکشن کمشنر 2ممبران کی تعیناتی میں تاخیر، صدر، وزیراعظم ودیگر فریقین کو پری ایڈمشن نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سمیت 2ممبران کی تعیناتی میں تاخیرکی درخواست پر صدر ، وزیراعظم کو پری ایڈمشن نوٹس ارسال کردیئے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اعظم خان نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی۔پٹیشنرز کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان مدت ختم ہونے کے باوجود کام کر رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتیوں کا پرسیس شروع ہوا ہے؟ ،وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ ابھی تک پراسیس شروع نہیں کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہونی ہے جس پر عدالت نے وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!