بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک فوجی ترجمان نے فلپائن کی طرف سے جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کو متاثر کرنے کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے خطے کے باہر کے ممالک کے ساتھ مل کر نام نہاد مشترکہ گشت منظم کئے ہیں۔
پیپلز لبریشن آرمی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ژائی شی چھن نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی بحریہ نے جنوبی بحیرہ چین میں 23 سے 26 فروری تک معمول کے گشت کئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی فورسز چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا پر عزم طریقے سے تحفظ کریں گی اور مضبوطی کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھیں گی۔




