جمعہ, فروری 27, 2026
انٹرٹینمنٹکرینہ کپور سے موازنہ میں نے نہیں، مداحوں نے کیا، اداکارہ سارہ...

کرینہ کپور سے موازنہ میں نے نہیں، مداحوں نے کیا، اداکارہ سارہ عمیر

پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کو کم بیک کے بعد بھارتی سٹار کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے تاہم اس تقابل کیساتھ انہیں حسد اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

کئی صارفین نے کہا ہے کہ وہ بالکل بالی ووڈ اداکارہ جیسی دکھائی دیتی ہیں، سارہ نے اس موازنے کو مثبت انداز میں لیا اور کرینہ کے مشہور گانوں پر چند مزاحیہ ویڈیوز بھی بنائیں جو مداحوں میں خاصی مقبول ہوئیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر نے کہا میں خود کرینہ کپور خان کو پسند کرتی ہوں اور یہ موازنہ میں نے خود شروع نہیں کیا بلکہ یہ سب مداحوں کی جانب سے کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ بعض لوگوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں نے خود تشہیری مہم چلائی ہے حالانکہ ایسا نہیں تھا۔

سارہ نے یہ بھی بتایا کہ جہاں بہت سے مداحوں نے مجھے سراہا وہیں کچھ خواتین صارفین کی جانب سے حسد پر مبنی تبصرے بھی دیکھنے کو ملے ہیں، میں نے منفی تبصروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہنسی میں اڑا دیا اور پورے معاملے کو مثبت انداز میں ہینڈل کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!