اسلام آباد میں بہار کے تہوار کی ایک شاندار تقریب ہفتے کی شام منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام پاکستان میں چین کے سفارت خانے کیا تھا۔
پاکستانی معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں، بیرون ملک مقیم چینی شہریوں، چین کی کاروباری کمپنیوں اور میڈیا کے افراد اس تقریب میں شریک ہوئے۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے گھوڑے کے سال کا نیا چینی سال مل کر منانے کے لئے سفارت خانے آنے والے پاکستانی دوستوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس بہار کے تہوار پر نئے چینی سال کے جشن میں شرکت کے لئے غیر ملکی دوستوں کا چین جانے کا ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے۔ سفیر نے کہا کہ اِن دوستوں نے چین میں پُرسکون، ہم آہنگ اور خوشگوار ماحول میں لذیذ کھانوں، دلکش مناظر اور یادگار لمحات سے بھرپور لطف اٹھایا۔
جیانگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی دوست بھی چینی سفارت خانے میں نیا چینی سال ایک شاندار طریقے سےمنا سکیں گے اور چین پاکستان دوستی کا نیا باب رقم کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک نے چینی عوام کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔ انہوں نے نئے سال میں چینی دوستوں اور چین کی ترقی میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں شریک مہمان چینی چائے کے فن سے لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے ڈمپلنگ بنانا سیکھا اور موقع پر مختلف ثقافتی پرفارمنسز بھی دیکھیں۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام بہار کے تہوار کی تقریب
تقریب میں پاکستانی معاشرے کے مختلف شعبوں کے افراد شریک ہوئے
بیرون ملک مقیم چینی شہری اور چینی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا
سفیر نے نیا چینی سال منانے پر پاکستانی دوستوں کا شکریہ ادا کیا
غیر ملکی دوستوں میں گھوڑے کے سال پر چین جانےکا رجحان بڑھ رہا ہے
شرکا نے چینی کھانوں، مناظر اور خوشگوار لمحات سے لطف اٹھایا
وزیر علی پرویز ملک نے چینی عوام کو تہوار کی مبارکباد دی
مہمانوں نے چینی چائے، ڈمپلنگ بنانا اور ثقافتی پرفارمنسز بھی دیکھیں




