جمعہ, فروری 27, 2026
پاکستانسپریم کورٹ، عمران خان کی ہسپتال منتقلی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

سپریم کورٹ، عمران خان کی ہسپتال منتقلی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

سپریم کورٹ نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔

جمعہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھہ عدالت پیش ہوئے اور درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست اعتراضات کیساتھ کل واپس کی جا چکی ہے، آپ کی درخواستیں تاحکم ثانی زیر التوا رہیں گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التوا نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے، اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ عدالت نے حکم جاری نہیں کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی، آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں، صحت کا ایشوزیر التوا نہیں ہے۔

لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ سیاسی یا قانونی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر ہسپتال منتقلی کی استدعا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ہی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آپ کو 1992ء سے جانتا ہوں، آپ کیا بول رہے ہیں اور کس چینل سے بول رہے ہیں سب سمجھ رہا ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل آرڈر ہوا ہے تو ہمیں ابھی تک کسی نے آگاہ کیوں نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کھوسہ صاحب آپ سینئر وکیل ہیں، سپریم کورٹ کا طریقہ کار جانتے ہوں گے، رجسٹرار سے ملاقات کریں اگر وہ اعتراضات کی کاپی نہ دیں تو عدالت آ سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!