جمعہ, فروری 27, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی غیر ملکی تجارت میں 12 سال کے دوران زبردست...

بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی غیر ملکی تجارت میں 12 سال کے دوران زبردست اضافہ

تیانجن (شِنہوا) بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی غیر ملکی تجارت میں 12 سال قبل منظم اور مربوط ترقی کی حکمت عملی کے آغاز کے بعد سے 25.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق خطے کی مجموعی تجارتی قدر 2014 میں 37.4 کھرب یوآن (تقریباً 540.2 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 2025 میں 47 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو علاقائی انضمام سے ہونے والی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران خطے کی سالانہ درآمدات اور برآمدات مسلسل 40 کھرب یوآن سے تجاوز کرتی رہیں۔ 2025 میں برآمدات 14.5 کھرب یوآن کی ریکارڈ سطح پر پہنچیں جو 2014 کے مقابلے میں 56.9 فیصد زیادہ ہیں جبکہ گاڑیوں کی برآمدات 6 گنا بڑھ کر 90.97 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

نجی کاروباری اداروں کی درآمدات اور برآمدات کی قدر 2014 سے 2025 کے درمیان 167.8 فیصد بڑھ گئی۔

2014 سے یورپی یونین (ای یو) اور آسیان رکن ممالک کے ساتھ خطے کے تجارتی تعلقات نمایاں طور پر بڑھے ہیں جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔

بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہاں مستقل رہائشی آبادی 10 کروڑ سے زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!