جمعہ, فروری 27, 2026
پاکستانآپریشن 'غضب للحق'، بلاول بھٹو کا پاک فوج کو خراج تحسین

آپریشن ‘غضب للحق’، بلاول بھٹو کا پاک فوج کو خراج تحسین

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب پر پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی۔

سوشل میڈیا پرجاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان حکومت بھارت کی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، پاک فوج نے افغان طالبان کے بلا اشتعال حملے کے ردِعمل میں بھرپور جوابی کارروائی کی اور خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں لیکن اگر للکارا گیا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج مشرقی سے مغربی سرحدوں تک ملک کے ہر اِنچ کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!