جمعہ, فروری 27, 2026
پاکستانپاکستان امن کا خواہاں، افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا،...

پاکستان امن کا خواہاں، افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں مگر افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کرینگے، دعا، حمایت افواج پاکستان کیساتھ ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے ہم ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی ہو اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن ان کی طرف سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتعال انگزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز انشاء اللہ قوم کی دعاؤں سے ملک کا دفاع کریں گے، ہماری دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہے۔

پاکستان زندہ باد!۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!