اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد پار جھڑپوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان سٹیفن دوجارک نے نامہ نگاروں کے نام ایک نوٹ میں کہا کہ سیکرٹری جنرل متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کریں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
دوجارک نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں متعدد رکن ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکرٹری جنرل فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی اختلاف کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔




