جمعہ, فروری 27, 2026
انٹرنیشنلسیر و سیاحت کیلئے برطانیہ آنیوالوں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ

سیر و سیاحت کیلئے برطانیہ آنیوالوں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ

سیر و سیاحت کیلئے برطانیہ آنیوالے مسافروں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ کر دئیے گئے ہیں۔

نیا ٹریول سسٹم امریکا آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی سے امیگریشن سسٹم میں بہتری آئیگی تاہم نئے سسٹم کے نفاذ سے برطانوی پاسپورٹ کے حصول کیلئے کوشش کرنیوالے افراد سمیت دوہری شہریت کے حامل لوگوں کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

نئے قوانین کا اطلاق 85 مختلف ممالک کے لوگوں پر ہوگا، ای ٹی اے چھ ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دیگا، یہ دو سال یا آپکے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک سفر کیلئے اہل تصور ہوگا۔

سیاحت، کاروبار یا قلیل مدتی مطالعہ جیسے وزٹ کیلئے یہ کارآمد ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی یا آئرش شہریوں کو ملک میں آنے جانے کیلئے ای ٹی اے یا ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!