چین کی شمالی تیانجن بندرگاہ پر ایک کنٹینر جہاز لنگراندازہو رہا ہے۔ (شِنہوا)
تیانجن (شِنہوا) چین کی شمالی تیانجن بندرگاہ سے 4ہزار سے زائد گاڑیاں لے جانے والا بحری جہاز جنوبی امریکہ سمیت بیرون ملک منڈیوں کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔
تیانجن پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں اس بندرگاہ سے ایک ہی جہاز کے ذریعے گاڑیوں کی برآمدات کا نیا ریکارڈ ہے۔
ان میں مکمل الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں جو بیجنگ، تیانجن اور صوبہ ہیبے میں تیار کی گئی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے ان گاڑیوں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں 20 روز سے زیادہ کا وقت لگے گا۔
چین کے شمالی علاقے میں گاڑیوں کے سب سے بڑے درآمدی و برآمدی مرکز ہونے کے ناطے تیانجن بندرگاہ سے 30 سے زائد رول آن/رول آف بحری راستوں پر جہاز رانی ہوتی ہے جو یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ جیسی منڈیوں کی طرف جاتے ہیں۔
بندرگاہ نے بیجنگ-تیانجن ۔ہیبے علاقے میں گاڑیوں کی صنعت کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنایاہے اور ان کی نقل و حمل کی سہولت کے لیے بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
