چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے سیکرٹری مالیات پاؤل چھن بجٹ پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے سیکرٹری مالیات نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ایک بنیادی صنعت کے طور پر تیار کرنے اور روایتی صنعتوں کو ان کی اپ گریڈیشن اور تبدیلی میں بااختیار بنانے کی کوشش کرے گا۔
ایچ کے ایس اے آر کی قانون ساز کونسل میں 2025-26 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے پاؤل چھن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے مرکز میں ہے۔ ہانگ کانگ "ایک ملک، دو نظام” اور اس کی بین الاقوامی خصوصیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کو مصنوعی ذہانت کی صنعت کے لئے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے مرکز کی حیثیت سے ترقی دے گا۔
چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ کے اختراعی تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے صنعتی اطلاق کی قیادت اور معاونت کے لئے ہانگ کانگ اے آئی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے، اس کے لئے انہوں نے 1 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 12 کروڑ 86 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔
چھن نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور اطلاق کا مطالعہ کرنے کے لئے صنعت میں اعلیٰ ہنرمند افراد کو یکجا کرنے کے بارے مین ہانگ کانگ انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ مصنوعی ذہانت پر پہلے بین الاقوامی نوجوان سائنسدان فورم اور ایمبوڈیڈ اے آئی روبوٹ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت نے اینو ایچ کے ریسرچ کلسٹرز کے تحت ہانگ کانگ اسپیس روبوٹکس اینڈ انرجی سینٹر قائم کیا ہے، اس کا مقصد چاند کی سطح پر کام کرنے والا ملٹی فنکشنل آپریشن روبوٹ تیار کرنا ہے جو ملک کے چھانگ ای -8 مشن کا حصہ بنے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link