اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتیانجن میں چین کے پہلے مکمل غیر ملکی ملکیتی جنرل ہسپتال کا...

تیانجن میں چین کے پہلے مکمل غیر ملکی ملکیتی جنرل ہسپتال کا افتتاح

چین کے شمالی شہر تیانجن میں طبی کارکن پیرینئل جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے بل بورڈ کے پاس سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)تیانجن میں چین کا پہلا مکمل غیر ملکی ملکیتی جنرل ہسپتال کھل گیا ہے جو علاج معالجے کے شعبے میں چین کی بڑھتی ہوئی وسعت کی پالیسی کے بعد تازہ ترین پیشرفت ہے۔

پیرینئل جنرل ہسپتال تیانجن نامی 500 بستروں پر مشتمل ہسپتال سنگاپور کی پیرینئل ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کی تقریباً ایک ارب یوآن(تقریباً 13کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتا ہے۔

ہسپتال عام اور پیچیدہ امراض دونوں کی تشخیص اور علاج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع طبی خدمات پیش کرتا ہے۔ اس میں ایک بین الاقوامی شعبہ بھی ہے جو صحت کے انتظام اور دائمی امراض کے علاج کے لئے مرضی کے مطابق صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

پیرینئل ہولڈنگز کے ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پوا سیک گوان نے کہا کہ چین نے طب اور صحت کے شعبے میں وسعت کے لئے مضبوط اور خاطر خواہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ اس سے منڈی کے نئے مواقع کی فراہمی اور چین کی طبی منڈی کی متنوع ترقی کے فروغ کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کار برادری کو مثبت اشارے دئیے گئے ہیں۔

پوا نے کہا کہ ہسپتال چینی مریضوں کو بہترین بین الاقوامی طبی وسائل تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ چین میں علاج کے خواہشمند غیر ملکی مریضوں کے لئے نئے راستے تیار کرنے کا بھی خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!