اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین5 ویں چین بین الاقوامی اشیائے صارفین نمائش میں ہائی ٹیک جدیدیت...

5 ویں چین بین الاقوامی اشیائے صارفین نمائش میں ہائی ٹیک جدیدیت کو اجاگر کیا جائے گا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں شہری  چوتھی چین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) کادورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)5 ویں چین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) 13 سے 18 اپریل تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہوگی۔ یہ نمائش عالمی تجارت اور کھپت کے رجحانات کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

نمائش کے منتظمین نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کی وزارت تجارت اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی یہ نمائش زیادہ بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت اور نئی ایجادات کی حامل ہوگی۔

چین کی جدیدیت کی ترجیحات سے ہم آہنگ نمائش میں مصنوعی ذہانت، کم اونچائی والی ہوا بازی، سمارٹ گاڑیوں اور ڈیجیٹل صحت جیسے شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ہواوے، آئی فلائی ٹیک اور ٹیسلا جیسی ٹیکنالوجی کی سرکردہ کمپنیاں جدید مصنوعات پیش کریں گی۔

اس سال نمائش کا مرکزی مقام ہائی نان بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز ہے، جس میں ہائیکو اور سانیا میں بین الاقوامی ڈیوٹی فری کمپلیکس میں اضافی محصولات سے پاک خریداری علاقے شامل ہیں۔ سانیا میں ایک کشتی کی نمائش بھی کی جائے گی۔

ایونٹ میں نئے آنے والوں میں سلوواکیہ، برازیل اور سنگاپور کے وفود شامل ہوں گے۔ امریکہ میں قائم ایسٹی لاؤڈر اور جرمنی کی ووکس ویگن جیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اس سال نمائش کنندگان میں شریک ہوں گی۔

ملکی نمائش کنندگان مقامی مصنوعات پیش کریں گے۔

سی آئی سی پی ای چین کی واحد قومی سطح کی نمائش ہے جس میں صارفین کی مصنوعات پیش کی جاتی ہیں اور یہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑی اشیائے صرف کی نمائش ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!