اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیوننان سے کراچی تک:   ایک چھوٹا لائٹر چین، پاکستان تجارتی تعاون...

یوننان سے کراچی تک:   ایک چھوٹا لائٹر چین، پاکستان تجارتی تعاون کو کیسے فروغ دے رہا ہے؟

 چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے ضلع شی چو سے اپنا سفر شروع کرنے والے  11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز  پاکستان کی کراچی بندرگاہ تک پہنچ چکے ہیں ۔سامان کی یہ  ترسیل چین اور پاکستان کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی ایک اور واضح مثال ہے۔

چین میں تیار ہونے والے یہ  لائٹرز صرف ایک عام برآمدی شے نہیں بلکہ شی چو کی مقامی صنعت کی ایک بڑی کامیابی بھی ہیں۔ ان کی جنوبی ایشیا تک ترسیل نہ صرف ضلع کی پیداوار پر مبنی برآمدات میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ اس سے خطے کے لیے ایک نئی عالمی تجارتی راہداری بھی کھل رہی ہے۔ اس پیش رفت سے چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون میں مسلسل بڑھتا ہوا دائرہ مزید نمایاں ہو رہا ہے۔

چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ سے چینی کمپنیاں جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کی بڑی منڈیوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ اس دوران کمپنی نے ویتنام کے تاجروں کے ساتھ نقل و حمل کے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے کمپنی کو یوننان کی زمینی بندرگاہوں کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ 2025 تک برآمدات سے 5 کروڑ یوآن کی آمدنی حاصل کرلے گی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لی یو شیا، جنرل منیجر، نینگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چو) کمپنی لمیٹڈ

“پہلا آرڈر جنوری میں پاکستان  برآمد کیا گیا تھا اور ہماری مصنوعات اب صارفین تک پہنچ چکی ہیں۔ ہماری مصنوعات کے حوالے سے  ان کے مثبت جائزے  ہمیں موصول ہو رہے ہیں۔ اس کامیابی کے بعدرواں سال فروری کے وسط میں 18 لاکھ 80 ہزار لائٹرز پر مشتمل دوسری کھیپ بھی کراچی بندرگاہ کے لیے برآمد کی گئی ہے۔‘‘

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!