بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک فوجی ترجمان نے منگل کے روز جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام خراب کرنے پر فلپائن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائن خطے سے باہر کے ممالک کو ساتھ ملا کر نام نہاد مشترکہ گشت منظم کر رہا ہے۔
پیپلز لبریشن آرمی کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان چینی فضائیہ کے سینئر کرنل تیان جون لی نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی بحریہ نے 25 اور 26 جنوری کو جنوبی بحیرہ چین میں معمول کے گشت کئے۔
تیان نے کہا کہ تھیٹر کمانڈ کی افواج پرعزم انداز میں قومی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گی اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھیں گی۔




