جمعرات, جنوری 29, 2026
انٹرنیشنلانڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر...

انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے سیساروا میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

انڈونیشیا کے قدرتی آفات کے انتظام کے قومی ادارے (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی شام تک 20 لاشوں کی شناخت ہو چکی تھی اور انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 18 لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ادارے نے بتایا کہ منگل کی صبح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا جس کے لئے اضافی بھاری مشینری تعینات کی گئی تاکہ تلاش کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔ جاری کارروائی میں تقریباً 800 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جنہیں 9 ایکسکویٹرز کی معاونت حاصل ہے۔

بی این پی بی کے مطابق اس آفت کے باعث کم از کم 685 افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں جو اس وقت دیہاتی دفاتر اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ مسلسل دو راتوں سے ہونے والی شدید بارشیں تھیں جن کے باعث سیساروا کے پہاڑی علاقے کی کھڑی ڈھلوانیں پانی سے بھر گئیں۔

انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم کے دوران اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں جو عموماً اکتوبر سے مارچ تک رہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!