جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینچین نے سالانہ ''دو اجلاسوں'' کی کوریج کے لئے ملکی و غیر...

چین نے سالانہ ”دو اجلاسوں” کی کوریج کے لئے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو مدعو کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو اپنی قومی مقننہ اور قومی سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لئے مدعو کیا ہے جو مارچ میں منعقد ہوں گے۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق دونوں اجلاسوں کی میڈیا کوریج مختلف ذرائع سے کی جا سکتی ہے تاہم بنیادی طور پر موقع پر موجود ہو کر رپورٹنگ کو ترجیح دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اجلاسوں کے لئے میڈیا سنٹر 27 فروری سے کھولا جائے گا۔

14 ویں این پی سی کے چوتھے اجلاس کا آغاز 5 مارچ کو متوقع ہے جبکہ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!