جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانوفاقی آئینی عدالت، سپر ٹیکس کیخلاف درخواستیں خارج، انکم ٹیکس آرڈیننس کی...

وفاقی آئینی عدالت، سپر ٹیکس کیخلاف درخواستیں خارج، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو 2015ء سے برقرار رکھنے کا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیخلاف تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4Bکو 2015ء سے برقرار رکھنے، آئل اینڈ گیس سیکٹر کو انفرادی طور پر رعایت کے حصول کیلئے متعلقہ ٹیکس کمشنر سے رجوع کا حکم دے دیا۔

منگل کو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی، مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کئے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کئے جاتے ہیں، پارلیمنٹ قانون سازی کے زریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کی مجاز ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4Bکو 2015سے برقرار رکھا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق ہائیکورٹس کا سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانون کو امتیازی قرار دینے کا فیصلہ درست نہیں تھا، سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق سیکشن 4 بی اور سکیشن 4سی قانون کے مطابق ہیں، مضاربہ، میوچل فنڈز اور بینولیٹ فنڈز پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عدالت نے آئل اینڈ گیس سیکٹر کو انفرادی طور پر رعایت کے حصول کیلئے متعلقہ ٹیکس کمشنر سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!