جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، ٹروڈی لنڈبلیڈ

ہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، ٹروڈی لنڈبلیڈ

بنگلا دیش کی جانب سے بھارت جانے سے انکار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری لمحات میں شرکت کا موقع پانیوالے کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لنڈبلیڈ نے بنگلادیش سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، ظاہر ہے یہ وہ طریقہ نہیں جس سے ہم ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں رسائی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوئی بھی اس طرح سے مدعو ہوکر ایونٹ میں نہیں جانا چاہتا، ہمارے لئے یہ غیرمعمولی حالات ہیں، ہم بنگلادیشی کھلاڑیوں کے دکھ کا احساس کرتے ہیں۔

لیڈبلیڈ نے کہا کہ اس بارے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے اور انہیں اسکا حق بھی ہے لیکن ہمیں صرف یہ معلوم ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ٹیم کو 7فروری کے افتتاحی میچ کیلئے تیار کرنے پر شب و روز کام کررہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!